5 مرتبہ ہم سے ہار چکے ہو، آگے کونسا جیتو گے ۔۔ بھارت t20 ورلڈکپ سے پہلے ہی پاکستان سے ڈر گیا! نئی اشتہاری ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، دیکھیں ویڈیو

Image

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2021 میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین پاکستان کی جیت کے لئے پُرعظم ہیں وہیں بُزدل بھارتی پاکستانی بیسٹ پلیئرز کے نام سے خوفزدہ بھی ہیں۔ مگر چونکہ بھارت کو خوش فہمیوں میں رہنے کا شوق ہے لہٰذا اس مرتبہ بھی بھارت نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے 2015 میں سٹار سپورٹس انڈیا ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے موقع موقع اشتہار بنایا گیا تھا۔ پاکستان نے 5 مرتبہ انڈیا کے ساتھ ورلڈ کپ کھیلا لیکن ایک مرتبہ بھی جیت مقدر نہ آئی جس پر انڈیا کا پاکستان کو نیچا دکھانے کی غرض سے یہ اشتہار مذید زور پکڑتا گیا۔

مگر اب اسی اشتہار کی طرز کا ایک اور اشتہار بھارت نے بنایا ہے جس میں دبئی کا مال دکھایا گیا ہے اور ایک پاکستانی پٹاخے لے کر بھارتی ٹی وی فروخت کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے کہ موقع ہے موقع اس مرتبہ تو پاکستان جیتنے والا ہے۔

پاکستان دبئی میں بھارت کے خلاف خوب چوکے چھکے لگانے جا رہا ہے اور ورلڈ کپ جیتنے والا ہے تو کوئی اچھا ٹی وی دکھائیں جس پر بھارتی ٹی وی فروخت کہتا ہے کہ 5 مرتبہ آپ ہم سے صرف ہارے ہیں، کبھی جیتے نہیں ہیں، اس مرتبہ بھی کونسا جیتیں گے تو پٹاخے نہیں پھوٹیں گے تو کچھ تو پھوٹے گا ہی نا! اس لئے ایک ٹی وی کے ساتھ ایک ٹی وی فری ہے۔ اس لیے آپ اس بار ٹی وی توڑیں۔

واضح رہے یہ اشتہاری ویڈیو یوٹیوب پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی مداح پاکستان کے خلاف نفرت آمیز کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *