ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر صہیب مقصود کا رد عمل بھی آگیا! کیا کہا؟ جانیے

Injury scare for Sohaib Maqsood ahead of T20 World Cup

گزشتہ روز میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کی ٹیم کے ساتھ دبئی روانگی کمر کی تکلیف کی وجہ سے مشکوک ہوگئی تھی۔

لہذٰا پاکستان بورڈ کی جانب سے آج ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سہیب مقصود کو ٹیم سے انجری کے باعث نکال دیا گیا ہے۔ سہیب مقصود کی جگہ تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک کو شامل کر لیا گیا ہے۔

صہیب مقصود جو بدقسمتی سے اب ورلڈکپ نہیں کھیل سکیں گے اُن کا بیان سامنے آگیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ سہیب مقصود کا کہنا تھا کہ جس لمحے ہم یہ سمجھ لیں کہ سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے ، ہماری تمام پریشانیاں ختم ہونے لگتی ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے دیگر سابق کرکٹرز نے اپنی خواہش ظاہر کی تھی۔ شعیب اختر، شاہد آفریدی، محمد عامر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شعیب ملک کو ٹیم کا اہم رکن قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *