وارم اپ میچز میں بہترین پرفارمنس دینے والے فخر زمان ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بھی نہ چلے! کیا اُن کی جگہ حیدر علی کو موقع دینا چاہیے؟

Fakhar Zaman ruled out of Pakistan tour to New Zealand | The Cricketer

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان وارم اپ میچز میں بہترین پرفارمنس کے بعد ٹورنامنٹ میں ناکام ہوگۓ۔

تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچز میں دو تیز ترین اننگ کھیلنے والے فحر زمان کی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں موجودگی پر سوالات اُٹھاۓ جارہے ہیں۔ چونکہ وہ ورلڈکپ کے پانچوں میچز میں کوئ خاص کھیل نہیں کھیل پاۓ جس کی وجہ پر اُن کی جگہ بینچ پر موجود اِن فارم بلے بازوں کو کھلانے کا کہا جارہا ہے۔

فخر زمان نے ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں چار میچز میں بلے بازی کی لیکن کوئ بڑی اننگ نہیں کھیل پاۓ لیکن سکاٹلینڈ کے خلاف اُن کی ناکامی کے بعد اُن کی موجودگی ہر سوالات اُٹھاۓ جارہے ہیں۔

شائقین کرکٹ چاہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں فخر زمان کی بجاۓ حیدر علی کو موقع فراہم کرنا چاہیے۔ چونکہ وہ ایک ہارڈ ہۓر بھی ہیں اور آج کل اچھی فارم میں بھی دکھائ دے رہے ہیں اس لیے اُن کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک مینجمنٹ کی جانب سے ایسا کوئ بھی فیصلہ کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ پاکستان سیمی فائنل میں اُسی ٹیم کے ساتھ جانے کا اتفاق کررہا ہے جو ٹیم ورلڈکپ میں دوسرے میچز کے لیے کھیلائ جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *