ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے شعیب ملک کا نام بھی زیرِغور! کیا جلد ہی پاکستانی شائقین کو خوشخبری ملنے والی ہے؟

Shoaib Malik Slams 'Unacquainted Decision Makers' After Shock Pakistan Loss

گزشتہ روز میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر سے شروع ہونے والا ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے لیے پاکستان کے نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان برقرار۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کی ٹیم کے ساتھ دبئی روانگی کمر کی تکلیف کی وجہ سے مشکوک ہوگئی ہے۔

صہیب مقصود کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے جس کی وجہ سے ان کے متبادل کے بارے میں مشاورت جاری ہے، کہا جارہا ہے کہ صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کے نام پر غور کیا جارہا ہے تاہم میڈیکل ایڈوائس پر ایک دو دن میں فیصلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔اسکواڈ کے ارکان کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ رپورٹ آج آئے گی۔ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جم سیشن کے ساتھ نیٹ سیشنز بھی ہوں گے۔

واضح رہے قومی ٹیم 15 اکتوبر کو چارٹر طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی جہاں پاکستان ورلڈکپ سے پہلے دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ ورلڈکپ کا پہلا میچ 17 التوبر کو شیڈیول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *