نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ شعیب ملک چھا گئے، بڑا کمال کر دکھایا۔۔ چوکے چھکوں کی برسات کر دی، سلیکٹرز کے منہ پر زور دار تمانچہ

Image

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز 23 ستمبر سے پنڈی سٹیڈیم میں ہوا جہاں ایونٹ کا پہلا فیز کھیلا جا رہا ہے۔ایونٹ کے سولویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہیں۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے بابر اعظم جبکہ سندھ کی طرف سے سرفراز احمد کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک نے آج سینٹرل پنجاب کو مشکل حالات میں سنبھالے رکھے اور ایسے موقع پر جب ابتدائ وکٹیں جلدی گر گئیں تو شعیب ملک نے اپنے تجربے کو استعمال کرتے ہوۓ ایک زبردست اور لمبی اننگ کھیلی۔

شعیب ملک جو مڈل آرڈر میں ٹیم کو سنبھالنے کے کردار سے جانے جاتے ہیں، آج بھرپور فارم میں نظر آۓ۔ سینٹرل پنجاب کی طرف سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوۓ شعیب ملک نے محض 47 گیندوں پر 181 کی اسٹرائیک ریٹ سے ناقابل شکست 85 رنز بناۓ۔ اُنہوں نے اپنی اننگ میں 5 چھکے اور 8 بہترین چوکے بھی لگاۓ۔ شعیب ملک کی اس زبردست اننگ کی بدولت سینٹرل پنجاب مقررہ اوورز میں 168 رنز بنا سکی۔

اُنہوں نے اپنی اس اننگ سے نہ صرف تنقید کرنے والوں بلکہ سلیکٹرز کو بھی بتا دیا ہے کہ وہ اب بھی مشکل وقت میں اپنی ٹیم کو سنبھالنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ شعیب ملک ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں شمولیت حاصل نہیں کرسکے تھے تاہم اب اُن کی شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *