شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا! اپنا مین آف دی میچ ایوراڈ قومی سکواڈ نے نام کر دیا

Image

تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔ شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

اس سے قبل پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا۔ عمر اکمل نے ایجبسٹن کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اس سے قبل 23 گیندوں پر دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نصف سنچری بناچکے ہیں۔
انہوں نے پہلے 2017 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف جبکہ دوسری مرتبہ 2018 میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شعیب ملک کے بعد بھارتی اوپنر کے ایل راہول بھی 18 گیندوں پر نصف سنچری بنا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *