شعیب ملک کو ابھی بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کی امیدیں برقرار! کس صورت حال میں ان کو ٹیم میں لیا جائے گا؟ جانیے

Shoaib Malik: A 20-Year-Long Journey - Naya Daur

میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر سے شروع ہونے والا ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے لیے پاکستان کے نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان برقرار۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں چند بڑے ناموں کی واپسی ہوئ جبکہ چند ناموں کو نظر انداز کردیا گیا۔ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ ان 15 کھلاڑیوں کے علاوہ 3 کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہ شعیب ملک جو نہایت تنربہ کار ہیں اور نیشنل کپ میں بھی اُنہیں بھرپور فارم میں دیکھا گیا، شائقین کرکٹ کی پُرزور اپیل کے بعد بھی اُنہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تاہم ابھی بھی اُن کے لیے ایک اُمید باقی ہے۔

چونکہ آج ذرائع کے مطابق سہیب مقصود انجری کا شکار ہوگۓ تھے لہذٰا بیٹرصہیب مقصود کو قومی اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ اگر سہیب مقصود مکمل طور پر فٹ ہوجاتے ہیں تو اُنہیں ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا جاۓ گا ورنہ اُن کی جگہ سنبھالنے کے لیے شعیب ملک مضبوط اُمیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور فلینڈر کو باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *