سلیکٹرز آنکھیں کھولو! 39 سالہ شعیب ملک ابھی بھی ریکارڈ توڑ رہے۔۔ شاہد آفریدی کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Image

قومی کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک نے معروف سابق کرکٹر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب ملک زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیائ کھلاڑی بن گۓ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلی۔ انہیں 47 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 85 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی دی گئی ۔ یہ شعیب ملک کا 35 واں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ تھا جو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایشیائی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔

شعیب ملک نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 34 ایوارڈ جیتے تھے۔ شعیب ملک اب تک 440 میچز میں 35 مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں تاہم شاہد آفریدی 326 میچز میں 34 مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

اِن کے علاوہ ایشیائ کھلاڑیوں میں افغان آل رائونڈر محمد نبی 303 میچز میں 32 مین آف دی میچ ایوارڈ لیکر تیسرے، پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 281 میچز میں 29 ایوارڈز حاصل کرکے چوتھے، افغان لیگ سپنر راشد خان 282 میچز میں 29 مین آف دی میچ ایوارڈز کیساتھ 5 ویں ، بھارت کے روہت شرما 354 میچز میں 29 مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے چھٹے،بھارتی کپتان ویرات کوہلی 316 میچز میں 28 مین آف دی میچز ایوارڈز کے ساتھ 7 ویں ، بنگلادیش کے شکیب الحسن 341 میچز میں 27 مین آف میچ ایوارڈز کے ساتھ 8 ویں ، سابق پاکستانی آل رائونڈر اظہر محمود 230 میچز میں 26 مین آف دی میچز ایوارڈ حاصل کرکے 9 ویں جب کہ آل رائونڈر محمد حفیظ 339 میچز میں 26 مین آف دی میچ ایوارڈز کے ساتھ 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ جبکہ کرس گیل اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ مین آف دے میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *