شعیب اختر اور نعمان نیاز کا تنازع، سرکاری ٹی وی نےقومی ہیرو شعیب اختر کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

The Shoaib Akhtar-PTV controversy has taken a new turn. (Screengrab)

سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سپورٹس نے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانیں جانے والے شعیب اختر سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا ہرجانہ طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق شعیب اختر نے بتائے بغیر دبئی جا کر بھارتی کرکٹر کے ساتھ شو کیا جس سے سرکاری ٹی وی کو نہایت نقصان ہوا ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران شعیب اختر غیر حاضر رہے ۔ نوٹس پیریڈ کے بغیر استعفیٰ دینے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے 3 ماہ کی تنخواہ 33 لاکھ روپے ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیجنڈری فاسٹ بولر سے 100 ملین روپے کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شعیب اختر نے بھی سرکاری ٹی وی کو جوابی نوٹس بھیجنے کے لیے وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

شعیب اختر نے معاملےکو رفع دفع کرنےکی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے معاہدہ بھی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کررہے ہیں جنہوں نے گذشتہ دنوں معامل ےکی ابتدائی رپورٹ بھی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو دے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *