اگر شو میں خود نہ کر سکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا! شعیب اختر سے بدتمیزی کرنے کے بعد نعمان نیاز کی ذد

Shoaib Akhtar Resigns After Being Asked to Leave Live Show by Nauman Niaz  [Video]

ٹی وی انتظامیہ کا چند روز قبل پی ٹی وی سپورٹس پر ڈاکٹر نعمان کا شعیب اختر کےساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس۔

انکوائری کے بعد انکوائری کمیٹی نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر آن ائیر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی۔

ڈاکٹر نعمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی وی سپورٹس پر اگر پروگرام میں خود نہ کرسکا تو کسی اور کو بھی کرنے نہیں دوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *