پلیز آپ سب ٹوئٹر پر فکسنگ کے ٹرینڈ نہ چلائیں آپ افغانستان کےحالات جانتے ہیں۔۔ شعیب اختر بھارت اور افغانستان کے حق میں بول پڑے

India vs New Zealand: Shoaib Akhtar 'rooting' for India in today's clash

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور افغانستان کے مقابلے کے بعد ٹویٹر پر میچ فکسنگ کا ٹرینڈ بننے پر شعیب اختر نے مزید مزمت کرتے ہوۓ ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

شعیب اختر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس میں کوئ شک نہیں کہ افغانستان نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔ افغانستان نے جس طرح گزشتہ میچز میں مخالف ٹیموں کو مشکلات میں رکھا آج اُسی طرح بھارت کو قابو میں نہیں کرپائ۔

بھارت نے اوور آل ایک اچھا کھیل پیش کیا۔ افغانستان کی ٹیم چونکہ نئی ہے اس لیے اُس نے بھارت کے خلاف کافی غلطیاں کیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اُن پر میچ فکسنگ کے الزامات لگا دیں۔ ایسا ہر گز بھی نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ایک کھیل ہے اور کھیل میں کار جیت ہوتی رہتی ہے۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ خدارا ٹویٹر پر اس ٹرینڈ کو نہ چلائیں۔ آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ اس سے افغانستان ٹیم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ افغانستان اس وقت مشکل وقت میں ہے اور اُن کے ملک میں ایک نیا نظام نافذ ہوا ہے اس لیے ایسا نہ ہو آپ کے اس عمل سے افغانستان ٹیم کو کوئ نقصان پہنچے۔

واضح رہے کہ افغانستان کو بھارت کے خلاف میچ میں 66 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *