شاہد آفریدی ابو ظہبی ٹی 10 لیگ سیزن 5 سے باہر ہوگئے! وجہ کیا بنی؟ آفریدی کی کیا مصروفیات ہیں؟ جانیے

Abu Dhabi T10: Shahid Afridi Shines As Qalandars Notch Up Second Consecutive Win

پاکستان کے لیجنڈ آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 19 نومبرسے ابوظہبی میں شروع ہونے والی ٹی 10 لیگ میں بوم بوم آفریدی کو بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کرنا تھی۔ لیگ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے شاہد آفریدی اب اس لیگ میں نہیں کھیل رہے۔

ترجمان ٹی 10 لیگ نے مزید کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاونڈیشن کے حوالے سے مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہم لالہ کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان ٹی 10 لیگ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ جوں ہی کھلاڑی کا انتخاب کیا جاۓ گا، اُسے منظر عام تک لایا جاۓ گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ گزشتہ چار سال سے ہورہی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت بھارتی کھلاڑی بھی حصہ لیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *