شاہد آفریدی کے سب سے پسندیدہ کھلاڑی”شعیب ملک” کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر آفریدی کا رد عمل بھی آگیا

Shahid Afridi calls for Shoaib Malik's inclusion in T20 World Cup | - GeoSuper.tv

گزشتہ روز ورلڈکپ اسکواڈ میں اہم تبدیلیوں کے بعد آج بھی ایک بہت بڑی تبدیلی کی گئ جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل سہیب مقصود کو انجری کے باعث ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔ سہیب مقصود کی جگہ تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک کو شامل کر لیا گیا ہے۔

سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز شاہد خان آفریدی نے شعیب ملک کی شمولیت کو خوش آئندہ قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ شعیب ملک کو ورلڈ کپ کے لیے واپس بلا لیا گیا۔ ایک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی کی حیثیت سے وہ پاکستان کے لیے بہتر کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے تمام کھلاڑیوں کو آل دی بیسٹ بھی کہا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری سپورٹ اور مخلصانہ دعائیں ورلڈ کپ کے لیے جانے والے لڑکوں کے ساتھ ہیں۔ اپنے سروں کو بلند رکھیں اور بہترین کھیل پیش کریں۔ آپ ان شاء اللہ ہم سب کو فخر محسوس کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے 2005 میں اپنے ٹی 20 کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 442 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں جن میں وہ اب تک 11 ہزار سے زائد رنز بھی بنا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *