مجھے لگتا ہے کہ قومی ٹیم کی اوپننگ بابر اور رضوان کی جگہ ان دو کھلاڑیوں کو کرنی چاہیے، شاہد آفریدی نے اہم مشورہ دے دیا

Shahid Afridi | Zee News

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ورلڈکپ کی لیے ختمی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد بڑے نتائج دیکھنے کو ملے۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلیوں کے بعد حیران کن نتائج دیکھنے کو ملے۔ اِن فارم جارحانہ بلے باز شرجیل خان جنہوں نے گزشتہ کئ میچز میں اپنی شاندار پرفارمنس دلھائ اُنہیں نظر انداز کرتے ہوۓ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس پر دیگر سابق کھلاڑیوں کے بیانات سامنے آۓ ہیں۔

سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اس موضوع پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ ہر کسی کی اپنی اپنی راۓ ہے لیکن میرے خیال سے فخر زمان اور شرجیل خان کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اوپنر ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر اِن دونوں کو اوپنر مقرر کر دیا جاۓ تو نتائج آپ سب کے سامنے ہوں گے۔ اِن میں سے ایک کھلاڑی بھی اگر چھ اوور کریز پر کھڑا رہے تو پاکستان پاور پلے میں اچھا خاصہ سکور کرسکتا ہے۔

اس سے قبل شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اگر شرجیل خان کو واپس لایا جاۓ تو پاکستان ورلڈکپ میں تباہی مچا سکتا ہے۔ سابق فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ اگر شرجیل اور فخر زمان شروع کے 10 اوور بھی کھیل جائیں تو یو اے ای میں تباہی مچا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *