شاہد آفریدی فیملی کے ساتھ کراچی کی بارش سے لطف اندوز! تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاہد آفریدی فیملی کے ساتھ بارش سے لطف اندوز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی کراچی کی بارش میں اپنی فیملی کے ہمراہ انجواۓ کرتے ہوئے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بارش کا لطف اٹھاتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔

قومی سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر پر بارش انجوائے کرنے کی تصاویر اپلوڈ کی ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کراچی کا موسم بہت ہی خوبصورت اور سہانا ہے۔ اس موسم میں فیملی کے ساتھ انجوائے کرنے کا الگ ہی مزہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارش میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ خوبصورت موسم کے مزے لیے جاسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *