فائنل اگر بھارت سے ہو بھی جائے تو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے: شاہد آفریدی کا ٹیم کو مشورہ

Shahid Afridi's daughter to be engaged to Pakistan paceman Shaheen Shah  Afridi | Cricket News | Zee News

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل بھارت سے ہو بھی جائے تو گھبرانے کی قطعی ضروت نہیں ہے۔

آفریدی نے افغانستان کے خلاف آصف علی کی عمدہ بیٹنگ پرویڈیو پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف میچ ونر ہے اور آج وہ بہت ہی زبردست کھیلا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی اننگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ شعیب ملک کا اہم موقع پر لگاۓ گۓ چھکے کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپکو لگا کہ گراؤنڈ میں آصف علی نہیں بلکہ شاہد آفریدی آگیا ہے تو جواب میں آفریدی نے کہا کہ آصف علی شاہد آفریدی سے بھی عمدہ کھیلا ہے۔ جس طرح اُس نے میچ ختم کیا ہے وہ قوم کا ہیرو بن گیا ہے۔

شاہد آفریدی سے جب سوال کیا گیا کہ اگر پاکستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ فائنل میں آجاتا ہے تو گھبرانے کی ضرورت تو نہیں؟ جس پر شاہد آفریدی نے فوراً کہا کہ بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ہم فائنل میں بھی بھارت کو آسانی سے ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *