شاہین شاہ آفریدی کا انگلش کاونئی سے معاہدہ طے پاگیا

Stats Prove Shaheen Afridi is the Most Overworked Bowler in the World

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ٹیم مڈل سکس سے معاہدہ سائن کرلیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اگلے سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی ہوم ٹیم مڈل سکس کے اعلامیے کے مطابق 21سالہ شاہین شاہ آفریدی اگلے سال سیزن کے آغاز میں ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور جولائی کے وسط تک ٹیم کو دستیاب رہیں گے ۔

اس دوران شاہین شاہ آفریدی  فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچز بھی کھیلیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فرسٹ کلاس میچز کھیلیں گے جبکہ اس سے قبل وہ ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچز کھیل چکے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھی مڈل سکس کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *