روہت شرما، کے ایل راہول کو کیسے آؤٹ کیا تھا؟ شاہین آفریدی نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کو ٹرول کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Shaheen Afridi Humourously Mocks Rohit Sharma, KL Rahul During Pakistan's T20 WC Super 12 Game vs Scotland; Video Goes Viral | WATCH

سکاٹلینڈ کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوۓ شاہین آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف اپنی تیز گیند بازی سے بھارتی اوپنرز کو جلد آؤٹ کرنے والے شاہین آفریدی جب سکاٹلینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے لیے باؤنڈری کے پاس گۓ تو تماشائیوں نے آفریدی کی خوب تعریف کی۔

تماشائیوں کی جانب سے روہت اور راہول کے نعرے بازی کی گئ جس پر شاہین آفریدی نے مزاخیہ انداز میں جس طرح دونوں بلے باز بیٹنگ کرتے ہوۓ آؤٹ ہوۓ اس طرح کا انداز اپنایا۔

تماشائیوں نے یہ منظر خوب پسند کیا اور اپنے کیمروں میں ریکارڈ بھی کرلیا جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف ورلڈکپ میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں تھیں جن میں روہت شرما، کے ایل راہول اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *