بابر اور رضوان کی جوڑی کے بعد پیش ہے شاداب اور نواز کی جوڑی! ورلڈ کپ سے پہلے بڑی خوشخبری آل راؤنڈر بھی فارم میں آگئے

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز 23 ستمبر سے پنڈی سٹیڈیم میں ہوا جہاں ایونٹ کا پہلا فیز کھیلا جا رہا ہے۔ایونٹ کے ستارویں میچ میں ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھیں۔

خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں میں قومی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی شامل تھے۔ ایسے میں ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے لیے ایک بڑی خوشخبری۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑی فارم میں آنا شروع ہوگۓ۔

بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی پر ہر ایک کو اعتماد تو ہے ہی لیکن اب شائقین کرکٹ کی بظر میں ایک اور جوڑی آگئ جس پر آہستہ آہستہ اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ قومی اسکواڈ میں شامل مڈل آرڈر بلے بازوں اور آل راؤنڈرز کی پرفارمنس کو لے کر بہت پریشان تھا لیکن اُن کی پریشانی آل راؤنڈرز گزشتہ کچھ میچوں سے دور کرنے میں کامیاب ہوگۓ ہیں۔ آج ناردرن اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ میں قومی اسکواڈ میں شامل دو آل راؤنڈرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ شائقین کرکٹ پر اپنے اعتماد کو بحال کردیا۔

قومی آل راؤنڈرز نے نا صرف بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھائ بلکہ باؤلنگ میں بھی قابل تعریف کارکردگی دلھائ۔ میچ کے آغاز میں ناردرن کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی لیکن محمد نواز اور شاداب خان نے زبردست باری کھیلتے ہوۓ یہ ثابت کردیا کہ آئندہ اگر پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہوتی ہے تو اُس کے پاس مڈل آرڈر میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم کو سنبھال لیں گے۔

میچ میں محمد نواز نے محض 34 گیندوں پر 150 کی اسٹرائیک سے 51 رنز بناۓ جس میں 3 زبردست چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا جبکہ کپتان شاداب خان نے محمد نواز کا بھر پور ساتھ دیتے ہوۓ محض 27 گیندوں پر 170 کی اسٹرائیک ریٹ سے 46 رنز بناۓ جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے بھی شامل تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے باؤلنگ میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائ۔ محمد نواز نے تین اوورز میں 26 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے چار اوورز میں 33 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ناردرن نے خیبرپختونخوا کو میچ میں 14 رنز سے شکست دے دی۔محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *