ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سب سے بہترین بولنگ فگر! شاداب خان نے سیمی فائنل میں تاریخ رقم کر دی! انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف مقابلہ جاری۔پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ 176 رنز بناۓ اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں شاداب خان نے تباہ کن گیندبازی سے میچ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط کردی۔

پاکستان ٹیم نے شروعات میں ہی آسٹریلیا کو مشکلات کا شکار رکھا لیکن وارنر اور مطل مارش نے پاکستان کو خوب پریشان رکھا اور تیز رفتاری سے رنز بناتے رہے۔ لیکن شاداب خان نے آتے ہی آسٹریلین پارٹنر شپ کو توڑ دیا۔

شاداب خان نے اپنے چار اوورز کے سپیل میں چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے مچل مارش سمیت، سمتھ، وارنر اور میکسویل کو پویلین کی راہ دکھائ۔ شاداب نے اپنے چار اوورز میں صرف 26 رنز دیے۔

واضح رہے کہ آج کا میچ جو بھی جیتا اُس کا فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ ہوگا۔ فائنل 14 نومبر ہو کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *