آصف علی بڑے سپر سٹار بن گئے! صرف 7 بالز کھیلی اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لوئر آرڈر ہارڈ ہٹر بلے باز آصف علی نے گزشتہ رات تباہ کن بلے بازی کی بدولت ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وہ پہلے کھلاڑی بن گۓ ہیں جنہوں نے بلے بازی کرتے ہوۓ سب سے کم گیندیں کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

آصف علی نے گزشتہ رات نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلتے میں محض 7 گیندیں کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ آصف علی نے 7 گیندوں پر چار۔ ھکے لگا کر میچ وننگ پرفارمنس دکھائ جس پر اُنہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی وکٹ کیپر بلے باز کارتھک کے پاس تھا جنہوں نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں صرف 8 گیندیں کھیل کر مین آف دی میچ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ آصف علی نے افغانستان کے خلاف ایک اوور میں چار چھکے لگا پاکستان کو اہم فتح دلوائ تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *