پاکستان تو سیمی فائنل تک پہنچ گیا لیکن بھارت کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟ جانیے

Virat Kohli Reacts on Team India Bizarre Loss vs New Zealand T20 World Cup 2021 | IND vs NZ T20 | T20 World Cup 2021 today match | Virat Kohli News

ٹی ٹونٹی ایونٹ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارت گزشتہ روز نیوزی لینڈ سے بھی ہار گیا ہے جس کے بعد بھارت کی ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائ مشکل ہوگئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کو گزشتہ رات ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی پوزیشن کمزور ہوگئ ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارتی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

تاہم بھارت ابھی بھی کسی نہ کسی طرح ایونٹ کے فائنل تک رسائ کرسکتا ہے لیکن اگر پاکستان ٹیم اپنے اگلے دو میچز میں سے کوئ ایک میچ بھی جیت جاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائ کرنے والی پہلی ٹیم ہوجاۓ گی جبکہ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل تک رسائ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اگلے تینوں میچ جیتنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اگلے دو میچز نمیبیا اور سکاٹلینڈ سے شیڈیول ہیں جبکہ نیوزی لینڈ اپنے تین میچز افغانستان، سکاٹلینڈ اور نمیبیا سے کھیلے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے اور انڈیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *