آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو گھر بُلا کے ہرانے والی بنگلادیش کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سکاٹلینڈ سے ہار گئی

Image

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز آج 17 اکتوبر کو اومان اور پی این جی کے میچ سے ہوا۔ جبکہ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش اور سکاٹلینڈ کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وہ بنگلادیش ٹیم جس نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیم کو اپنے ملک بُلا کر سیریز ہرائ تھی، آج سکاٹلینڈ سے آسان میچ ہار گئ۔

سکاٹلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ مقررہ اوورز میں 140 رنز بناۓ اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بنگلادیش کی ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئ اور مقررہ اوورز میں صرف 134 رنز ہی بنا سکی۔ یوں بنگلادیش کی ٹیم 6 رنز سے ہار گئ۔

وہ ٹیم جس نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کو حال ہی میں نہایت مشکل میں ڈال رکھا تھا آج اُسی ٹیم کی پرفارمنس کو دیکھ کر بنگلادیشی شائقین نہایت پریشان۔ تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر بنگلادیشی بورڈ بھی پریشان۔

واضح رہے کہ یہ میچز سپر 12 میں قوالی فائ کرنے کے لیے کھیلے جارہے ہیں۔ راؤنڈ میں موجود چار ٹیموں میں جو دو ٹیمیں گروپ ٹاپ کریں گی وہی سپر 12 میں شامل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *