میں نے ویرات کوہلی ان کی سالگرہ کے دن آؤٹ کرنے کا پلان بنا لیا ہے! ویرات کو گھبرانا چاہیے، سکاٹلینڈ کے سپنر کا میچ سے پہلے بڑا بیان آگیا

Mark Watt: Scotland's opponents should be worried after historic victory

جاری ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میں آج بھارت کی ٹیم اپنا چوتھا میچ سکاٹ لینڈ سے کھیلنے جارہی ہے جس سے قبل سکاٹ لینڈ کے سپنر نے ایک بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کے سپنر مارک واٹ کا کہنا ہے کہ وہ آج بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر اُنہیں جلد آؤٹ کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

اُنہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اُن کے پاس بھارتی کپتان کو آؤٹ کرنے کے لیے کچھ پلان موجود ہیں اور وہ بھارتی کپتان کو اُن کی سالگرہ پر جلد آؤٹ کریں گیں۔

مارک واٹ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کپتان ضرور پریشان ہوں گے اور میں اپنی گیند بازی سے اُنہیں شدید مشکلات میں شکار رکھوں گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا چوتھا چوتھا میچ کھیلنے جارہی ہیں۔ سکاٹ لینڈ اپنا آخری میچ پاکستان سے کھیلے گا جبکہ بھارت کا آخری میچ نمیبیا کے ساتھ شیڈیول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *