روہت شرما ویسے تو بہت خطرناک کھلاڑی ہیں لیکن شاہین آفریدی کے ایک وارنے انہیں اتنا ڈرا دیا کہ۔۔ بھارتی ٹیم ناکام کیوں؟ عاقب جاوید نے بتا دیا

Aaqib Javed reveals his top five bowlers in the world

پاکستان کے خلاف تاریخی شکست کے بعد گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مسلسل دوسری ہار کے بعد عاقب جاوید بھارتیوں کی دوسرے میچ میں کی جانے والی تبدیلیوں پر بول پڑے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ روہت شرما ایک ورلڈکلاس بلے باز ہے لیکن آپ نے اُس کی ایک ناکامی کے بعد اُس کی گیم میں پوزیشن ہی بدل دی۔ یقیناً شاہین آفریدی نے اپنی بہترین گیند بازی کی بدولت شرما کو آؤٹ کیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف اُن کی پوزیشن کو بدل دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے اوپنرز میں تبدیلی کی اور بائیں ہاتھ کے اشان کشان کو لایا گیا کیونکہ بھارت ٹرینٹ بولٹ کے سامنے دو دائیں ہاتھ کے بلے باز لے جانے سے ڈر رہا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری ہار کے بعد بھارتی ٹیم کی ایونٹ کےسیمی فائنل تک رسائ مشکل ہوگئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *