ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا، کپتان بابر اعظم

Can't talk on Sarfaraz individually, CS has already explained' Babar Azam

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سینئر کھلاڑی ہیں اور ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی کھیلنے کا موقع ملے گا۔

بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کے خلاف میچ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان ،فخر زمان ،محمد حفیظ ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

قومی کپتان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ نے سو فیصد کھیلنے کا کہا ہے۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو کھیل پر فوکس کرنے کا بھی کہا ہے۔ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور اعتماد دیا۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ بہترین پلیئنگ الیون بنانے کی کوشش کی ہے ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا۔ شعیب ملک بھی ٹیم میں ہیں وہ بھی اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، شاداب خان کی باڈی لینگویج اور جوش و خروش سب کے سامنے ہے۔

اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے واضح کیا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے پیغام نہیں ملا لیکن آنے سے پہلے ملاقات ضرور ہوئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے 1992 ورلڈ کپ کی جیت کےتجربے سے آگاہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *