سرفراز احمد پاکستان کے سب سے کامیاب ترین کپتان بن گئے

Sarfraz hails teamwork after T20I Tri-Series win - PKKH.tv

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ملک میں ٹی 20 فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔

جاری قومی ٹی 20 کپ میں اپنی ٹیم سندھ کی گزشتہ جیت کے ساتھ ، سرفراز نے تجربہ کار شعیب ملک کو پیچھے چھوڑ دیا اور مختصر فارمیٹ میں سب سے کامیاب کپتان بن گۓ۔

سرفراز نے 140 میں سے 86 میچ جیتے ہیں جن کی جیت کا تناسب 61.4 ہے اور اس کے بعد شعیب کی 63.9 فیصد ہے جو اب تک اپنی کپتانی میں 85 میچز جیت سکے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرفراز نے 2017 میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں فتح دلائی۔ اس کے علاوہ ان کی کپتانی میں پاکستان نے مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریزبھی جیتیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے 2006 میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *