ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سکیور ببل میں پہنچ گئیں

sania and shoaib

شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا بھی دوبیئ میں پاکستان ٹیم کے بائیو سکیور ببل میں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا، قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بائیو سکیور ببل جوائن کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق کھلاڑیوں کو اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔

اس سے علاوہ پاکستان کو دو وارم اپ میچز بھی دیے گۓ ہیں۔ پاکستان ایک وارم اپ میچ جیت چکا ہے کبکہ دوسرا وارم اپ میچ آج پاکستان اور جنوبی افریکا کے کے درمیان کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *