رومان رئیس کو محنت کا پھل مل گیا، بڑی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا! کون سی لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟ جانیے

Islamabad United appoints Rumman Raees as bowling consultant for PSL 6 | Daily Times Latest News

T10 لیگ یا ابوظہبی T10 2022 آنے والی T10 لیگ کا 5 واں ایڈیشن ہے۔ ابتدائی طور پر یہ 19 سے 28 نومبر 2020 تک کھیلا جانا تھا لیکن کوویڈ 19 کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ 28 جنوری سے 6 فروری 2022 تک شیڈول کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ 28 جنوری سے 6 فروری تک ہوگا اور تمام میچز ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

گزشتہ روز ہیٹرک کرنے والے سندھ کے کھلاڑی رومان رئیس کو ٹی10 ٹورنامنٹ کے لیے ڈیکین گلیڈئیٹر نے منتحب کرلیا ہے۔

رومان رئیس جو کہ پاکستان ٹیم کے سابق باؤلر بھی ہیں اُنہوں نے گزشتہ رات نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوۓ رومان رئیس نے سدرن پنجاب کے خلاف وکٹوں کی ہیٹرک کی۔ واضح رہے یہ ہیٹرک نیشنل کپ 2021 میں پہلی ہیٹرک تھی۔

رومان رئیس کے ہیٹرک کرنے سے قبل اُنہیں ڈیکین گلیڈئیٹر نے ٹی10 کے لیے منتخب کرلیا تھا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوۓ گلیڈئیٹرز نے صارفین کو بتایا کہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر رومان رئیس کو آئندہ ٹی10 کے سیزن 5 کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جس کے بعد رومان رئیس نے جواب دیتے ہوۓ ٹویٹ کیا کہ مجھ پر یقین کرنے کے لیے ٹیم گلیڈئیٹر کا شکریہ۔ میں ٹی10 لیگ میں بہترین پرفارم کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔
اُنہوں نے اپنے صارفین سے کہا کہ آپ سب کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *