روہت بال نظر آئی تھی کیا؟ روہت شرما کا غرور بھی خاک میں مل گیا! سوشل میڈیا پر روہت شرما کا مذاق بن گیا، ویڈیو وائرل

پاکستان کیخلاف اہم ٹاکرے میں شاہین آفریدی کے یارکر کا شکار بننے والے بھارتی اوپنر روہت شرما کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹیڈیم میں موجود ایک تماشائ بائونڈری لائن پر فیلڈنگ کرنیوالے روہت شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ’روہت گیند نظر آئی تھی کیا، نہیں نا‘‘۔

اس ویڈیو کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا اور اسے خوب وائرل بھی کیا گیا۔

آپ کو یاد ہی ہوگا جب روہت شرما سے پوچھا گیا تھا کہ آپ پاکستانی بلے بازوں کو کیا ٹپس دیں گے تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ میں جب پاکستان ٹیم کا کوچ بنوں گا تب ان کو بتاؤں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا تھا۔ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان نے دس وکٹوں سے میدان مار لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *