میں اس کرکٹ بورڈ میں آیا ہوں لیکن 3 سال تک مجھے کوئی پیسہ نہیں ملے گا۔۔ میرے پاس جو گاڑی ہے وہ بھی 2008 کی ہے، رمیز راجہ

Ramiz Raja wants PCB employees to cut costs

چئیرمیں پی سی بی رمیز راجہ نے گزشتہ روز کلب کرکٹ کے صدور سے ملاقات کی اور اُن سے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ تین سال کی مدت میں پی سی بی سے ایک پیسہ نہیں لونگا۔عزت پیسے سے بڑھ کر ہونی چاہیے۔ اپنا کیریئر چھوڑ کر پی سی بی کو ٹھیک کرنے آیا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری تمام تر توجہ پاکستان کرکٹ کی سربلندی پر ہے۔ میں پاکستان کرکٹ کو بہت اوپر لے کر جانا چاہتا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو اس قدر مضبوط بناؤں گا کہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں ہم سے سیریز کھیلنے ہمارے گھر پاکستان آئیں گی۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں اس کرکٹ بورڈ میں بغیر کسی تنخواہ کے آیا ہوں۔ مجھے اگلے تین سال تک ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔ میں نے اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے اپنے جاری کیریئر کو قربان کر دیا ہے۔

میرے پاس جو گاڑی ہے وہ 2008 ماڈل کی ہے۔ مجھے اس حقیقت پر افسوس نہیں کہ میرے پاس بڑا گھر یا فینسی کار یا پیسے نہیں ہیں۔ کئی بار ، آپ کو عزت کے لیے اننگز کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *