خوشی کے یہ لمحات دینے پر پوری ٹیم کا شکریہ! پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو رمیز راجہ کا بھی پیغام آگیا

Afghanistan Can Beat Pakistan In A T20I Match: Ramiz Raja

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے خوشی کے لمحات دینے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں رمیز راجہ نے کہا کہ’ یہ پہلی اور شاندار فتح ہے اور ابھی سفر کا آغاز ہوا ہے۔ تمام پاکستانیوں کیلئے یہ فخر کے لمحات ہیں اور خوشی کے یہ لمحات دینے پر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اُنہوں نے بابر اعظم کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان کہ وہ واحد کپتان بن گۓ ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو ورلڈکپ ایونٹ میں پہلی بار شکست دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *