پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم لڑکھڑا گئی! کوچ روی شاستری کی چھٹی، نیا کوچ کون ہوگا؟ بڑا نام

In this file photo taken on February 5, 2018, India's U19 cricket team coach Rahul Dravid speaks during a news conference in Mumbai. — AFP

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص کار کردگی پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری کو تبدیل کر کے راہول ڈریوڈ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ورلڈکپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان سے بدترین شکست کے بعد انڈیا کا ہیڈ کوچ تبدیل کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ کو نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈرایوڈ سے دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈین کرکٹ ٹیم تاحال اپنی پہلی فتح حاصل کرسکی ہے۔ پاکستان سے بدترین شکست کھانے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی با آسانی ہندوستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

تاہم گزشتہ رات بھارتی ٹیم نے افغانستان کے ساتھ میچ کھیلا اور پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے افغانستان کو 211 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے کر 66 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

یاد رہے کہ سیمی فائنل تک ٹیم انڈیا کی رسائی کا دارومدار اپنے بقیہ تمام میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیموں کے میچوں کے نتائج پر منحصر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *