پی ٹی وی انتظامیہ نے شعیب اختر کےساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا

پی ٹی وی انتظامیہ کا گزشتہ روز پی ٹی وی سپورٹس پر ڈاکٹر نعمان کا شعیب اختر کےساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران کسی بات پر دونوں کی منہ ماری شروع ہوگئ۔ ڈاکٹر نعمان جوکہ پی ٹی وی سپورٹس پر پروگرام کے ہوسٹ ہیں اُنہوں نے شعیب اختر کو شو چھوڑنے کا کہہ دیا۔

تاہم پی ٹی وی انتظامیہ نے واقع کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا اجلاس آج ہوگا۔کمیٹی ڈاکٹر نعمان اور شعیب اختر کے درمیان ہونے والے معاملے کی تحقیق کرے گی۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کا کہنا تھا میں نے معاملے کو پروگرام میں سنبھالنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹر نعمان نے میری توہین کی، غیر ملکی اسٹارز اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر نعمان نے معافی نہیں مانگی اس لیے میں نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *