ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، چند کھلاڑیوں کی فارم اپنی ٹیموں کیلئے پریشانی کا باعث

T20 World Cup 2021: 4 Players Who Can Replace Hardik Pandya In Team India

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کچھ ایسے آؤٹ آف فارم کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کی کارکردگی ان کی ٹیموں کیلئے پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر اور ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی کارکردگی طویل عرصے سے متاثر کن نہیں رہی۔ اس کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ بھی انہیں اوپر کے نمبروں پر کھلانے سے گریز کررہی ہے جو ان پر اعتماد کی کمی کی وجہ ہے۔

آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کی حالیہ فارم یقینی طور پر کینگروز کیلئے پریشانی کا سبب ہوگی۔ انہوں نے انڈین پریمئر لیگ کے امارات لیگ میں 8 میچ کھیلے اور صرف 195 رنز ہی بنا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تقریباً ایک سال سے کوئی بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچ بھی نہیں کھیلا۔

آئی پی ایل کے دوران بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا نے گزشتہ چند عرصے سے ایک اوور بھی نہیں کرایا اس لئے کہ کہیں ان کی بیٹنگ متاثر نہ ہو لیکن اس احتیاط کے باوجود پانڈیا بیٹنگ میں بھی ناکام نظر آئے ۔

ان کے علاوہ انگلینڈ کے کپتان این مورگن کی کارکردگی تنزلی کا شکار ہے ۔ فرنچائز کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی تنزلی کی جانب گامزن ہے ۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ڈیوڈ ملر کا شمار جنوبی افریکا کے سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں میں ہوتا ہے تاہم اس وقت ان کی کارکردگی بھی خاطر خواہ نہیں ہے۔

جبکہ واضح رہے کہ ورلڈکپ چند دنوں بعد 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *