پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے نئی کٹ کی نمائش کر دی! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ زیب تن کرے گی، ٹیم کی جرسی میں گہرا اور ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ کیلئے پاکستان کی نئی کٹ متعارف کرادی گئی ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ زیب تن کرے گی۔

ٹیم کی جرسی میں گہرا اور ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ شرٹ کے بائیں جانب ستارہ اور دائیں جانب ورلڈ کپ کا لوگو ہے۔

پاکستان کی نئ کٹ جب سوشل میڈیا پر متعارف کرائ گئ تو شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف ردِعمل ظاہر کیے جارہے ہیں۔ کچھ شائقین نے قومی کٹ کی تعریف کرتے ہوۓ بہترین قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے اسے نہایت ناپسند بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہورہا ہے جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *