سری لنکا ٹور کے لئے پاکستان شاہینز کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا! سعود شکیل کو کپتان بنا دیا گیا! وائس کپتان کون؟ ایسا نام کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

PCB announces Pakistan Shaheens’ squad for Sri Lanka tour

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ماہ ہونے والی پاکستان شاہینز اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق کچھ دنوں پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق پاکستان بورڈ نے اکتوبر کے آخر میں اپنی اے ٹیم پاکستان شاہین کو سری لنکا اے کے مقابلے میں سری لنکا بھیجنا ہے۔سیریز کا شیڈیول چند دنوں پہلے ہی ہوگیا تھا اُس کے بعد آج قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس چھوٹے سے دورے میں سعود شکیل پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے جبکہ وائس کپتانی کے فرائض حیدر علی کو سونپ دیے گۓ ہیں۔

19 رکنی اسکواڈ میں کپتان سعود شکیل اور وائس کپتان حیدر علی سمیت عناس آفریدی، عبداللہ شفیق،ابرار احمد، احمد صفی عبداللہ، عاقف جاوید، ارشد اقبال، ارفان اللہ شاہ، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد حارث، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، سلمان خان، عثمان صلاحدین اور ذاہد محمود شامل۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اپنے دورے کا پہلا چار روزہ میچ 28 تا 31 اکتوبر تک کھیلے گی جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری چار روزہ میچ 4 تا 7 نومبر تک کھیلا جاۓ گا۔ ذرائع کے مطابق سیریز میں تین ایک روزہ میچ بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 10,12,اور 15 نومبر کو شیڈیول ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *