ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، بورڈ نے کھلاڑیوں کو کس چیز کا استعمال محدود رکھنے کی ہدایت کر دی؟ جانئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کے دوران کچھ چیزوں کا خیال رکھنے کو کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشکوک افراد کی دسترس سے دور رکھنے کیلیے پاکستانی کرکٹرز کو ورلڈکپ میں سوشل میڈیا کے محدود استعمال کی ہدایت مل گئی ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا17 اکتوبر سے آغازہو رہا ہے۔ ورلڈکپ کے میچز عمان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا سفر 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کوویڈ 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلے بائیوسیکیور ماحول میں ہو رہے ہیں، ایسے میں پرستار یا کسی اور روپ میں مشکوک عناصرکا کرکٹرز سے رابطہ آسان نہیں رہا، ایسے میں انھوں نے سوشل میڈیا کو اپنی سرگرمیوں کیلیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، اسی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں سوشل میڈیا کے محدود استعمال کی ہدایت کر دی ہے۔ کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی پوسٹ کریں بھی تو وہ ٹیم کی فتح پر تاثرات یا ساتھی کھلاڑیوں کی تعریف پر مبنی ہونی چاہیے۔

کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بہتر سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے اینڈروئیڈ کی جگہ آئی فون کا استعمال کریں، کسی صورت پرانا فون نہ خریدیں، اس میں ہیکنگ کی ایپس موجود ہو سکتی ہیں، اینٹی کرپشن لیکچر میں کرکٹرز کو مشکوک سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت مل گئی ہے۔

کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی گئی، اس میں 2 سال قبل5 برس جیل کی سزا پانے والے سابق جنوبی افریقی انٹرنیشنل کرکٹر غلام بودی کا بھی ذکر تھا۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ کس طرح انھوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی جانب مائل کرنا چاہا مگر بیشتر نے اپنے بورڈ کو اطلاع کر دی، پاکستانی کرکٹرز سے بھی کہا گیا کہ اگر کوئی ان کے ساتھ ایسا کرے تو فوری طور پررپورٹ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *