پینڈورا پیپرز میں بھارت کے لیجنڈ کھلاڑی کا نام بھی آگیا! بڑی مشکل میں پھنس گئے

Sachin Sachin' chants break out in Abu Dhabi after MI vs KKR IPL 2021 match  | Cricket - Hindustan Times

انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی نئی تحقیق ‘پینڈورا پیپرز’ نے دنیا کی معروف شخصیات کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ پینڈورامیں معروف سیاستدانوں سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

معروف بھارتی اور لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا نام بھی پنڈورا لیکس میں نکل آیا ۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی جی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی تمام انوسٹمنٹس قانونی طور پر کی گئی ہیں اور اس پر ٹیکس بھی ادا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت کے سپراسٹارکرکٹر سچن ٹنڈولکر اور ان کی فیملی کا نام برٹش ورجن آئی لینڈز میں ایک آف شور کمپنی ‘ ساس انٹرنیشنل لمیٹڈ’ کے مالکان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ پاناما پیپرز جاری ہونے کے تین ماہ بعد سال 2016 میں اس کارپوریشن کو ختم کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *