بریکنگ نیوز: قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے نئی کٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی

Image

آئ سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے۔ تمام ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ٹیموں کی ورلڈکپ کی کٹس بھی تیار ہوگئ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر لیک کی گئ ہے جس میں کپتان بابر اعظم ورلڈکپ کٹ پہنے تصویر بنوا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصویر پی سی بی کی جانب سے شئیر نہیں کی گئ۔

تفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے ورلڈکپ اسکواڈ کا گزشتہ ماہ اعلان کردیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں کھلاڑیوں کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پرفارمنس کی بدولت کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اعظم خان، خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد حسنین کی اسکواڈ میں شمولیت پر پہلے ہی کافی سوالات اُٹھاۓ جارہے تھے تاہم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی اِن کھلاڑیوں کی قابل تعریف پرفارمنس دیکھنے کو نہیں ملی۔

واضح رہے کہ آئ سی سی کی جانب سے ٹیموں کو اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 10 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ پاکستان میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26 اکتوبر کو کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *