شعیب ملک سے صحافی کا بھارتی ٹیم کی شکست سے متعلق سوال! آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیا کہ آپ بھی کہیں گے ‘ یہ درست کیا’

Pakistan all-rounder Shoaib Malik. — Twitter/File

شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی دوسری ٹیم پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، ہمارا فوکس پاکستان ٹیم اور میچز پر ہے ۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی باز شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلسل جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال اس وقت بہت ہائی ہے ، کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بہت محنت کی جو رنگ لارہی ہے ، پہلے ہی میچ میں کامیابی سے مورال بہت ہائی ہواہے ۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی فائٹر ہے وہ کم بیک کرے گا ، ایک دو چمیز میں پرفارمنس نہیں ہوئی تو کوئی زیادہ بڑی بات نہیں ہے ، حسن علی میچ ونرکھلاڑی ہے، بابراعظم کی کپتانی میں نکھار آتا جارہاہے ، بابر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ کپتانی میں بیٹنگ کا پریشر نہیں لے رہے ہیں ، پہلے اور اب کے بابراعظم میں بڑافرق ہے۔

شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسری ٹیم پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، ہمار افوکس پاکستان ٹیم اور میچز پر ہے ، ورلڈ کپ کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بھی نہیں سو چ رہاہوں ، آئی سی سی ٹورنامنٹ میں مستقل مزاجی اچھی بات ہے ۔ٹیم مینجمنٹ نے واضھ کیاہے کہ اپنا فوکس صرف شاٹ پر رکھیں ، نتائج آپ خود نہیں دے سکتے ، مینجمنٹ کے اعتماد سے کھلاڑیوں پر دباﺅ کم ہوا۔

ان کا کہناتھا کہ بائیو سیکیور ببل آسان نہیں ہے ، اچھی بات یہ ہے کہ ببل میں اس وقت فیملیز ہمارے ساتھ ہیںجس سے زیادہ مشکل نہیں ہوئی ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے،پاکستان ٹیم اگلے میچز کی تیاری کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *