بریکنگ نیوز: قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلیاں کر دی گئی! سرفراز نےٹیم میں جگہ بنا لی، سب کے پسندیدہ پاور ہٹر کو بھی شامل کر لیا گیا

Pakistan drop Sarfaraz Ahmed for ODI series against New Zealand | Cricket News – India TV

میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر سے شروع ہونے والا ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے لیے پاکستان کے نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان برقرار۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں چند بڑے ناموں کی واپسی ہوئ جبکہ چند ناموں کو نظر انداز کردیا گیا۔ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ ان 15 کھلاڑیوں کے علاوہ 3 کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

اسکواڈ میں سب کے پسندیدہ سابق کپتان سرفراز احمد کو اعظم خان کی جگہ سلیکٹ کرلیا گیا ہے۔ چونکہ سرفراز احمد نا صرف بیٹنگ جبکہ کیپنگ میں بھی اعظم خان سے بہتر ہیں اس لیے اُن کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اُن کے علاوہ سب کے پسندیدہ ہارڈ ہٹر حیدر علی کو اُن کی شاندار فارم کی بدولت قومی ٹیم میں واپس لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حیدر علی کو پاکستان شہینز کا نائب کپتان بنایا گیا تھا جس کے بعد شائقین کرکٹ گمان کررہے تھے کہ حیدر علی کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جاۓ گا۔ لیکن آج حیرت انگیز نتائج دیکھنے کو ملے۔

قومی اسکواڈ میں کپتان اور نائب کپتان سمیت آصف علی، حیدر علی،فخر زمان ،سہیب مقصود، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، حارث رؤف، حسن علی، محمد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی شامل جبکہ خوشدل شاہ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اعظم خان اور محمد حسنین کو مکمل طور پر اسکواڈ سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *