حسن علی نے آخری اوور میں 19 رنز دیے تو پاکستانی شائقین کو محمد عامر کی یاد ستانے لگی

Mohammad Amir on whether he plans to play in IPL after getting British  citizenship: Let's see how things go - Sports News

ورلڈکپ میچز سے قبل آئ سی سی کی جانب سے ٹاپ 8 ٹیموں کو دو دو وارم اپ میچز کھلاۓ گۓ۔

پاکستان نے اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی جو پاکستان کے سٹار باؤلر ہیں اور جنہیں پاکستان کا مین باؤلر قرار دیا جاتا ہے وہ اپنی ٹیم کے لیے 19 رنز بھی نہیں بچا سکے۔

ایسی صورتِ حال میں شائقین کو پاکستان کے سٹار باؤلر محمد عامر کی یاد ستانے لگی۔ گزشتہ روز پاکستان کی ہار کے بعد سوشل میڈیا پر محمد عامر کے حق میں دیگر پوسٹس دیکھنے کو ملیں جس میں محمد عامر کے دیگر مواقع پر پاکستان کے لیے فتوحات کا ذکر کیا گیا۔

واضح رہے کہ محمد عامر کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *