پاکستان کی ورلڈکپ اسکواڈ کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بقیہ میچز کھیلنے سے روک دیا جاۓ گا، بڑی وجہ سامنے آگئی

PCB introduces loan window for remaining National T20 Cup matches

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز 23 ستمبر سے ہوا جہاں ایونٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ پی سی بی کی جانب سے نیشنل کپ میں قومی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی شرکت کو لازمی بنایا گیا۔

تاہم ذرائع کے مطابق اب ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو نیشنل کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو 8 اکتوبر تک کے میچز کھیلنے کی اجازت دی گئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں نے 15 اکتوبر کو ورلڈکپ کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہونا ہے۔ تاہم عرب امارات جانے سے قبل تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو ایک ہفتے کے قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے گزارنے سے پہلے ورلڈکپ اسکواڈ میں جو تبدیلیاں ہونی ہیں وہ کی جائیں گی۔ اُس کے بعد جو کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں گے اُنہیں قرنطینہ کرایا جاۓ گا اور جنہیں اسکواڈ سے نکالا جاۓ گا اُسے نیشنل کپ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ آئ سی سی کی جانب سے ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 10 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ یاد رہے پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *