ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ! پاک بھارت ٹاکرے پر لاہوریوں کا رد عمل، میچ کون جیتے گا؟

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ہونے والے ہائ وولٹیج میچ کے لیے شہر لاہور کے شہریوں کا ردِعمل بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک یوٹیوبر نے سروے کیا اور لوگوں سے پاک بھارت میچ کے لیے اُن کی راۓ جاننے کی کوشش کی۔ صائمہ لاہوری  نے مختلف لوگوں سے اُن کی پاک بھارت میچ پر راۓ جاننے کی کوشش کی۔

جب انہوں لوگوں سے پوچھا کہ کیا پاکستان بھارت سے میچ جیت جاۓ گا تو چند لاہوریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ساری زندگی بھارت سے ورلڈکپ میں میچ نہیں جیت سکتا۔

جہاں کچھ لاہوریوں نے پاکستان کے خلاف جواب دیے وہاں کچھ محب وطن لاہوریوں نے پاکستان کی جیت کے لیے دعائیں بھی کیں اور مکمل اُمید کہ ساتھ یہ خواہش ظاہر کی کہ پاکستان انشاء اللہ ضرور جیتے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہائ وولٹیج میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جارہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *