اگر قومی ٹیم یہ کام کر لے تو بھارت تو کیا دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔۔ وہاب ریاض نے بھی مشورہ دے دیا

Pakistan denied New Zealand training rights after positive COVID-19 tests |  Sports News,The Indian Express

قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ اور بھارت کے خلاف میچ میں اچھا پرفارم کرنے کے لیے اپنی نیک تمناؤں کو اظہار کردیا ہے۔

ایسے میں قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے دعویٰ کیا کہ قومی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے سکتے ہیں۔ 36 سالہ پیسر نے خیال ظاہر کیا کہ اگر پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلے تو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔

وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم یقینا بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اگر گرین شرٹس اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلے تو وہ بھارت سمیت دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ایک ایسا فارمیٹ ہے کہ پورا میچ چند گیندوں یا ایک واقعے کے بعد بدل سکتا ہے اور پاکستان اور بھارت کا میچ بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔ اگر پاکستان اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو وہ یقینی طور پر بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔ وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ کنڈیشنز اور سٹیڈیم کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے پاس ٹورنامنٹ جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *