رمیز راجہ نے وہ کر دکھایا جہ کوئی نہ کر پایا۔۔ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، بڑی خوشخبری

Which World Is New Zealand Living In?' - PCB Chairman Ramiz Raja Threatens  Escalation After NZ Tour Cancellation

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ رمیز راجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان ملک کرے گا۔

یہ ٹورنامنٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور مبینہ طور پر پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔ پاکستان نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی اور اس کے بعد سے وہ آئی سی سی کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد دنیا بھر کی ٹیموں نے پاکستان کا سفر روک دیا۔ تاہم ، 2009 کے بعد پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں واپس آئی جب 2015 میں زمبابوے نے ملک کا دورہ کیا۔ تب سے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کی میزبانی کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان کو آئ سی سی کی جانب سے ایشیا کپ کی میزبانی دے دی جا چکی ہے۔ چئیرمیں پی سی بی رمیز راجہ نے اس بات کا اعتراف نجی ٹی وی نیوز میں بات کرتے ہوۓ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت ورلڈکپ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈیول تھا لیکن دونوں ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *