انگلینڈ کے بعد پاکستان نے بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا! مسلسل چوتھا میچ جیت کر ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فیورٹ ٹیم بن گئے

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے بعد آج نمیبیا کو بھی شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

بھارت کو ہرا کر ایونٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم نے آج اپنا چوتھا میچ نمیبیا سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے بعد پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ پاکستان ٹیم نے نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم صرف 144 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کو شاندار بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ محمد رضوان نے میچ میں ناقابل شکست 79 رنز بناۓ ہیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائ کر چکا ہے تاہم پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ صرف اور صرف فائنل میں ہی ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ سیمی فائنل کے لیے بقیہ دو ٹیموں کا انتخاب چند دن بعد ہوجاۓ گا۔ بقیہ ٹیموں میں آسٹریلیا، جنوبی افریکا، نیوزی لینڈ میں سے کوئ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بناسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *