اگر پاکستان ٹیم یہ کام کر لے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے سکتی ہے، وقار یونس

Pakistan head coach Misbah-ul-Haq and bowling coach Waqar Younis step down from roles | Cricket News | Sky Sports

سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر اور سابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے جیت سکتا ہے۔

پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر اور سابق کوچ وقار یونس کا خیال ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کا مناسب موقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس نے یہ ریمارکس ایک انٹرویو کے دوران دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایمانداری سے یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم اپنے افتتاحی مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلے تو یہ آسان نہیں ہوگا تاہم ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ضرور ہیں جو اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

49 سالہ سابق فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ جو بھی ٹیم اعصابی دبائو کو بہتر طریقے سے سنبھالے گی وہ جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا مقابلہ ہے اور دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوگا کیونکہ یہ ان کا ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ باؤلنگ اٹیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ہم نے تمام شعبوں کو کور کیا ہے۔ یقینی طور پر کسی بھی سکور کا دفاع کرنے کے لیے اس باؤلنگ یونٹ میں فائر پاور ہے۔

لیجنڈری فاسٹ باؤلر نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اٹیک کے لیڈر ہوں گے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ حسن علی موجودہ سیٹ اپ میں کسی بھی دوسرے بولر سے بہتر باؤلنگ کو سمجھتا ہے اور وہ ہمارے لیڈر ہوں گے۔ اس کے پاس باؤلنگ میں یقینی طور پر مہارت موجود ہے کہ وہ سب سے بڑے سٹیج پر بڑی پرفارمنس دے سکے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے۔ پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *