بابر اعظم نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے کپتان نہ کر پائے! بھارت کو بری طرح شکست دے دی، جیت کے بعد پاکستانی شا ہینوں کا جشن

Image

وہ لمحہ آ پہنچا جس کا انتظار ہر ایک پاکستانی کو تھا۔ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شاندار شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نوجوان ٹیم نے بھارت کو ورلڈکپ میں پہلی دفعہ شکست دے کر بھارت کا کئ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان نے بھارت کو اہم موقع پر بڑے ایونٹ پر 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے وہ کردیا جو پاکستان کے بڑے بڑے کپتان نہ کرسکے۔ بابر اعظم نے اپنی قیادت میں ہاکستان کو ایک ایسی فتح دلائ جس کا انتظار پاکستان کو کافی شدت سے تھا۔

پاکستانی ٹیم نے بھارت کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کردیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے محض 151 رنز بناۓ جس کے جواب میں پاکستان نے ہدف تین اوور قبل بغیر کوئ وکٹ گراۓ عبور کر لیا۔

شاہین آفریدی کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے پاکستان 26 اکتوبر کو ایک بڑے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *